وینزویلا کے تیل میں امریکا کی ملکیتی حصے داری پر غور، معاہدہ متوقع

امریکا اور وینزویلا کے درمیان تیل کے وسیع ذخائر پر حقوق حاصل کرنے کے لیے ایک بڑے اور تاریخ ساز معاہدے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی انتظامیہ وینزویلا کے ساتھ تیل کے ذخائر کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور بڑے معاہدے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے کروڑوں بیرل پر مشتمل تیل کے ذخائر میں ملکیتی حصہ لینے کے منصوبے پر پیش رفت کر رہی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے پاس اس وقت تقریباً 300 ارب بیرل ثابت شدہ خام تیل کے ذخائر موجود ہیں، جو دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے پاس سب سے بڑا ذخیرہ مانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے باوجود چین روزانہ 12 لاکھ بیرل ایرانی تیل خرید رہا ہے، امریکی رپورٹ
اگر امریکا اور وینزویلا کے درمیان یہ مجوزہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں امریکی تیل کے کل ذخائر موجودہ حجم سے دگنے سے بھی زیادہ بڑھ جائیں گے۔
اس حوالے سے جاری مذاکرات میں 12 سے زائد اہم آئل فیلڈز شامل ہیں، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت کے تحت یومیہ 90 لاکھ بیرل تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اس معاہدے کی کامیابی کی صورت میں عالمی تیل کی مارکیٹ میں امریکی اثر و رسوخ میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











