پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

31 اگست, 2026 14:31

کراچی: پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,543 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے بڑھ کر 7,179 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 4,436 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کے باعث ملک میں بھی سونے کے نرخوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔