سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

Gold prices in Pakistan Today - September 07, 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔
تازہ قیمتوں کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 2 ہزار 58 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت39 روپےکمی سے7059 روپے پرآگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں24ڈالر کمی سےفی اونس سونا 4406ڈالر پرآگیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












