آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، عالمی توانائی منڈی میں خدشات بڑھ گئے

آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان بحری جہازوں پر تازہ حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان تیل بردار اور دیگر بحری جہازوں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سپلائی میں متوقع معطلی اور پیدا ہونے والے خدشات
کے باعث تیل کی قیمتیں مزید اوپر چلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ شاید ایٹمی معاہدہ نہ ہو سکے، امریکی وزیر توانائی
منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 0.54 فیصد اضافے کے ساتھ 96.80 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.72 فیصد بڑھ کر 92.14 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ تیل کی قیمتوں میں یہ تیزی آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد سامنے آئی ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے غیر مجاز روٹ استعمال کرنے والے 3 امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے، جو کہ امریکی حملوں میں اپنے 3 آئل ٹینکرز کی تباہی کا بدلہ تھا۔
جبکہ واشنگٹن کا کہنا تھا کہ اس کے حملے ایرانی افواج کے جانب سے امریکی جنگی جہازوں پر کی گئی کارروائیوں کا ردعمل تھے۔ فروری میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک برینٹ کروڈ کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












