بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

چیری ماسٹر پاکستان کا مکمل الیکٹرک ماڈل چیری کیو متعارف کرانے کا اعلان

08 ستمبر, 2026 11:52

کراچی: چیری ماسٹر پاکستان نے پاکستان آٹو شو 2026 کے موقع پر مکمل الیکٹرک گاڑی ’’چیری کیو‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئی گاڑی کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے پورٹ فولیو کو مزید وسعت دی جائے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیری کیو کو شہری سفر اور روزمرہ آمدورفت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ گاڑی کی قیمت کا اعلان 18 ستمبر کو پاکستان آٹو شو کے دوران کیا جائے گا، جبکہ اسی روز اس کی بکنگ بھی شروع کردی جائے گی۔

چیری ماسٹر پاکستان کے مطابق چیری کیو ایسے وقت میں پاکستانی مارکیٹ میں پیش کی جارہی ہے جب نئی انرجی گاڑیوں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مالی سال 2025-26 کے دوران نئی انرجی وہیکلز کے شعبے میں 392 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ یہ مجموعی آٹو موبائل مارکیٹ کا تقریباً 15 فیصد حصہ بن چکا ہے۔

چیری کیو میں 42.7 کلو واٹ آور کی بیٹری نصب ہے، جو این ای ڈی سی سائیکل کے مطابق ایک مرتبہ مکمل چارج پر 400 کلومیٹر تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی توانائی کی کارکردگی 9.4 کلومیٹر فی یونٹ تک ہے۔

گاڑی میں لیول ٹو ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں 21 معاون فیچرز، آٹومیٹک پارکنگ اسسٹ، 15.6 انچ کی 2.5K ڈسپلے، موبائل کنیکٹیویٹی اور وہیکل ٹو لوڈ (V2L) سہولت شامل ہیں۔

کمپنی کے تخمینے کے مطابق سالانہ 20 ہزار کلومیٹر سفر کرنے والی روایتی پیٹرول گاڑی پر تقریباً 4 لاکھ 88 ہزار روپے ایندھن کا خرچ آتا ہے، جبکہ اضافی شمسی بجلی سے چارج کی جانے والی چیری کیو کے سالانہ توانائی اخراجات تقریباً 30 ہزار روپے رہ سکتے ہیں۔

چیری ماسٹر پاکستان کے مطابق ملک میں سولر توانائی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بھی اضافی شمسی بجلی استعمال کرنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ پاکستان نے 2024 میں تقریباً 17 گیگا واٹ سولر پی وی صلاحیت درآمد کی، جس کے نتیجے میں گھریلو سطح پر روف ٹاپ سولر کا استعمال بھی بڑھا ہے۔

کمپنی کے مطابق گھرانے اضافی شمسی بجلی کو گرڈ میں واپس بھیجنے کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے استعمال کرکے سفری اخراجات میں کمی لاسکتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔