بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

08 ستمبر, 2026 10:34

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 97 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں مسلسل بڑھتے ہوئے تنازعات اور سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ

خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں میں 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 97.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب امریکی خام تیل یعنی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 92.63 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔