بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی

08 ستمبر, 2026 14:46

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں منگل کے روز ایک ہزار روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 396 ڈالر پر آگیا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے بڑھ کر 7 ہزار 69 روپے ہوگئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔