بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ، ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی

08 ستمبر, 2026 12:08

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19.7 فیصد اضافہ ہوگیا، جبکہ اس شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا ہے۔

پاکستان کا آئی ٹی شعبہ ڈیجیٹل کاروبار اور برآمدات میں تیز رفتار پیش رفت کے ساتھ عالمی منڈیوں میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہا ہے۔

مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدات میں سالانہ 19.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر کے ملکی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس بڑھتی ہوئی معاشی اور ڈیجیٹل سرگرمی کے باعث سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی اور گوادر پورٹس میں جدید سہولیات کے فروغ کیلئے حکومت کا اہم قدم، ڈریجنگ میں خود انحصاری

پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ای کامرس برانڈز اور ڈیجیٹل ایجنسیاں اب عالمی سطح پر اپنی خدمات کا دائرہ کار تیزی سے بڑھا رہی ہیں، جس کی ایک مثال حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی سعودی عرب میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں بھرپور شرکت ہے۔

اس پیش رفت میں ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، جو آئی ٹی کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ملک میں جدید مالیاتی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے اب پاکستانی کمپنیوں کے لیے عالمی کرنسیوں میں ادائیگیاں وصول کرنا اور عالمی فنڈز کا انتظام سنبھالنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور محفوظ ہو گیا ہے۔

آئی ٹِی برآمدات میں مسلسل اضافہ، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اور مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ایک پائیدار اور مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔