وزیراعظم کی کسانوں، ایس ایم ایز اور کم آمدن طبقے کو آسان قرضے دینے کی ہدایت

Big Good News for Low-Income People Just In
وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں، کم آمدن اور متوسط طبقے، چھوٹے و درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز) اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم، زراعت اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے فنانسنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بینک اور مالیاتی ادارے کسانوں، ایس ایم ایز اور ہاؤسنگ سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی میں بہتر کارکردگی دکھانے والے بینکوں کی حکومت حوصلہ افزائی کرے گی۔ انہوں نے کسانوں کو آسان شرائط پر بلا رکاوٹ مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کی ترقی کے لیے اقدامات کرنا قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کے لیے سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس کے دوران ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کے شعبوں کے لیے فنانسنگ سے متعلق اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ایسی سرکاری املاک کا جامع سروے کرایا جائے جہاں بینک اپنا گھر اسکیم کے تحت گھر بنانے کے خواہشمند افراد کو قرض فراہم کرسکیں۔
حکومت کے ان اقدامات کا مقصد کسانوں، چھوٹے کاروباری افراد اور کم آمدن والے شہریوں کے لیے مالی سہولیات تک رسائی آسان بنانا اور مختلف شعبوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












