جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

ایس آئی ایف سی کی ون ونڈو سہولت کاری، معاشی مواقع اور کاروباری ترقی کے نئے دور کا آغاز

11 ستمبر, 2026 10:42

ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو بہترین مواقع اور آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ون ونڈو ڈیجیٹل سہولت کاری اور ٹکٹنگ ہب کا آغاز کر دیا۔

ون ونڈو سہولت کاری سے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں کاروباری مواقع تک رسائی آسان بنائی جا رہی ہے۔  ایس آئی ایف سی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع، سہولیات اور معاونت سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کر رہا ہے اور سیکٹر اسپیسفک سپورٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو موزوں مواقع سے منسلک کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جی ایم مکئی کی کاشت کی اصولی منظوری

سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی نے ڈیجیٹل ٹکٹنگ ہب متعارف کرا دیا ہے، جہاں سرمایہ کار ویب سائٹ پر ٹکٹنگ ہب کے ذریعے درخواست درج کر کے سہولت کاری حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل سہولت کاری کے ذریعے ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنا رہا ہے۔ خواتین کاروباری افراد کے لیے آسان سہولیات، مواقع اور معاون ماحول فراہم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔