آئی ایف ایف سی او کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ کم ہونے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایف ایف سی او گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں گروپ نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایف ایف سی او گروپ کی پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے، جبکہ گروپ 2006 سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئی ایف ایف سی او نے پاکستان میں ایک ریفائنری سے اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا، تاہم اب گروپ کے ملک میں 2 ریفائنریز اور 5 مینوفیکچرنگ یونٹس قائم ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایف ایف سی او پاکستان میں روزگار کے مواقع اور مقامی پیداوار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ سرمایہ کاروں کو کاروباری سرگرمیوں میں توسیع اور مزید سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
وزیر خزانہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










