پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، قیمتیں کم ہونے کا امکان

15 ستمبر, 2026 10:12

اسلام آباد: گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کردی، جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں 7 فیصد کمی کی گئی ہے۔ نئی شرح کے تحت 2 ہزار سی سی تک کی مقامی طور پر تیار ہونے والی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے سیلز ٹیکس میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں پر ممکنہ اثر

سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد مقامی طور پر تیار ہونے والی 2 ہزار سی سی تک کی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی لاگت میں کمی متوقع ہے، جس کا براہ راست فائدہ صارفین کو قیمتوں میں کمی کی صورت میں مل سکتا ہے۔

حکومت کے اس اقدام کو مقامی آٹو موبائل صنعت اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں کے فروغ کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم گاڑیوں کی حتمی قیمت میں کمی کا انحصار کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس ریلیف صارفین تک منتقل کرنے پر ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔