پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

پاکستان کی بحری شعبے میں خود انحصاری، بندرگاہی نظام ڈیجیٹل ہو گیا، ریکوریز میں اضافہ

15 ستمبر, 2026 10:56

وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کے تحت پاکستان کے بحری شعبے میں کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور مالی وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کی بندرگاہی کارکردگی، تجارت اور کارگو ترسیل میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ میری ٹائم ٹاسک فورس نے بندرگاہی آپریشنز کی بہتری کے لیے 99 قابلِ عمل اصلاحاتی اقدامات کی نشاندہی کی جن میں سے 85 مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈریجنگ کے عمل میں خود انحصاری بڑھا کر بندرگاہوں کی مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کی صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے اور اس صلاحیت میں مزید توسیع سے بندرگاہوں پر بحری جہازوں کی آمدورفت اور کارگو فلو کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میری ٹائم اصلاحات کے مثبت اثرات، بحری شعبے میں نمایاں پیش رفت

ان بندرگاہی اصلاحات کے نتیجے میں مالی وصولیوں میں شاندار اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 3 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔

میری ٹاسک فورس کی سفارشات پر 2 ہزار سے زائد طویل عرصے سے رکے کنٹینرز کو آف ڈاک ٹرمینلز منتقل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ برآمد کنندگان کے ڈیوٹی ڈرابیک کلیمز کے 90 فیصد عمل کو آن لائن نظام کے ذریعے خودکار بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم کا ڈیجیٹل فریم ورک تیار کر کے بندرگاہی عمل کو مزید تیز اور شفاف بنایا جا رہا ہے، جس سے پورٹ کنجیشن میں کمی اور کارگو کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔