جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

فیول ریلیف اسکیم: رجسٹریشن کا طریقہ آسان بنانے کی ہدایت

16 ستمبر, 2026 09:38

اسلام آباد: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن نہ کروا سکنے والے شہریوں کے لیے حکومت نے طریقہ کار آسان بنانے کی ہدایت کردی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول ریلیف اسکیم کے انتظامی امور سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کا عمل آسان اور عوام کے لیے قابل رسائی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اسحاق ڈار نے پیٹرول پمپس پر اسکیم پر مؤثر عملدرآمد اور عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ عوام کو وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق معلومات فراہم کریں اور رجسٹریشن میں ان کی مدد کریں۔

نائب وزیراعظم نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکاروں کو بھی عوامی آگاہی اور رجسٹریشن کے عمل میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم اسلام آباد میں فعال ہے جبکہ ملک بھر میں اسکیم کا آغاز 16 ستمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا۔

حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق اسکیم پر عملدرآمد جاری ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔