پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر گزشتہ 5 سالوں کی بلند ترین سطح 26 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں، جس سے پاکستانی روپے کو مزید استحکام ملے گا۔
پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح 26.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 21 ارب روپے سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی اہم وجہ یورو بونڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والے 3 ارب ڈالر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور مملکت کے دفاع کیلئے سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ سے ڈالرز کی خریداری بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا ایک بڑا سبب بنی ہے۔ تجارتی بینکوں کے ذخائر شامل کرنے کے بعد پاکستان میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 26.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد پاکستان کے پاس 3 ماہ سے زائد کی عالمی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے زر مبادلہ موجود ہے۔ زرمبادلہ میں اس اضافے سے معیشت کے ساتھ ساتھ پاکستانی روپے کو بھی مزید استحکام ملے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












