اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

سعودی عرب کی جانب سے اضافی تیل کی فراہمی کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

17 ستمبر, 2026 09:57

سعودی عرب کی جانب سے عمان کے ذریعے اضافی خام تیل فراہم کرنے کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

سعودی عرب کی طرف سے عمان کے ذریعے اضافی خام تیل کے کارگو پیش کرنے کی اطلاعات نے مشرق وسطیٰ میں سپلائی میں خلل کے خدشات کو کم کر دیا، جس کے باعث ابتدائی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور مملکت کے دفاع کیلئے سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، وزیراعظم

برینٹ کروڈ کے سودے 1.24 ڈالر یا 1.2 فیصد کی کمی کے ساتھ گرین وچ وقت کے مطابق رات 12 بج کر 49 منٹ پر 104 اشارعیہ 59 ڈالر فی بیرل پر آگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے ایک اشارعیہ 14 ڈالر یا 1.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 101 اشارعیہ 29 ڈالر پر آ گئے۔ بدھ کے روز دونوں معاہدوں میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل تک کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔