جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

اوگرا نے ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 فیصد تک کمی کردی

25 ستمبر, 2026 08:41

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2026 کیلئے ریگاسفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔

اوگرا کے فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (SNGPL) کیلئے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت میں 19.99 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈسٹری بیوشن قیمت 20.14 فیصد کم کردی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) کیلئے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت میں 21.14 فیصد جبکہ ڈسٹری بیوشن قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے کیا گیا ہے اور یہ متعلقہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کیٹیگریز پر نافذ ہوں گی۔

اوگرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا تعین درآمدی ایل این جی کی لاگت سمیت متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔