میٹرک سائنس گروپ کے نتائج جاری ہوئے 25 روز گزر گئے؛ مارک شیٹس کا اجرا التوا کا شکار

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج جاری ہوئے 25 روز گزرنے کے باوجود طلبہ کو تاحال مارکس شیٹس جاری نہیں کی جا سکیں۔
میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے 10 جولائی کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ انتظامیہ نے 15 روز کے اندر مارکس شیٹس فراہم کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود طلبہ کو مارکس شیٹس نہ مل سکیں۔
ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 75 ہزار 200 طلبہ مارکس شیٹس کے اجرا کے منتظر ہیں، جن میں ایک لاکھ 41 ہزار 688 کامیاب طلبہ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیل قرار دیے گئے 29 ہزار 655 طلبہ کو بھی اپنی مارکس شیٹس کا انتظار ہے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی قائم مقام انتظامیہ 25 روز گزرنے کے باوجود مارکس شیٹس کے اجرا کا عمل مکمل نہیں کر سکی، جس کے باعث طلبہ اور والدین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











