آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، حریم شاہ کو نسیم شاہ یاد آگئے

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی ورلڈکپ میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی یاد ستانے لگی ہے۔
نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ اور ورلڈکپ سے باہر ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد نسیم شاہ نے ٹوئٹر پر فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تصویر پوسٹ کی اور شائقین کرکٹ کیلئے جاری پیغام میں لکھا کہ پی سی بی پر ہمیشہ یقین رکھیں۔
نسیم نے اپنی ٹوئٹ میں وسیم جونیئر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’میری جان، کیا بات ہے آپ کی‘ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور فخر زمان کے شاندار اننگز کی بھی تعریف کی۔
Wish you were a part of this world cup. Really missed your presence. 😔
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 4, 2023
فاسٹ بولر کی اس ٹوئٹ پر ردعمل سیتے ہوئے حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کاش آپ اس ورلڈکپ کا حصہ ہوتے ، آپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرادیا
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔
بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رن بنائے اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












