قیمہ بھرے کر یلے

اجز اء:
کر یلے 6 – 8عدد
بیف قیمہ 1کلو
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کاچمچ
پیا ز 2 عدد
ٹما ٹر 4 عدد
ہر ی مر چیں 4 – 5عدد
لا ل مر چ پاؤڈر 1 کھا نے کا چمچ
گرم مصا لحہ پاؤڈر 1 چا ئے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر 1 چا ئے کا چمچ
املی کا پیسٹ 1/2 کپ
ہرا دھنیا 1/2 گٹھی
تیل 4 – 5کھانے کے چمچے
نمک حسبِ ذائقہ
تر کیب :
کریلوں پر نمک کو کھردری چیز سے رگڑ لگا ئیں اور نمک لگا کر 1/2گھنٹے کیلئے چھوڑدیں۔
اب کریلوں کو چھلکوں سمیت دھو کر خُشک کرلیں اور درمیان سے زرا سا کٹ لگا کر اسکے سا رے بیج نکا ل کر ایک طرف رکھ دیں۔
پین میں تیل گر م کر کے1 پیا ز فرائی کرلیں، اب اس میں 1 کھانے کاچمچ لہسن ادرک پیسٹ اورقیمہ ڈا ل کر اچھی طر ح بھو ن لیں۔
اب اس میں 1 چائے کاچمچ لال مرچ پائوڈر 1/2چائے کاچمچہ گرم مصا لحہ پائوڈر 1/2چائے کاچمچہ ہلدی اور نمک شامل کرکے اتنا پکائیں کہ آمیزہ حُشک ہوجائے آمیزہ خُشک ہوجائے تو اُتا ر لیں۔
اب کر یلے میں فرا ئی قیمہ بھر کر دھا گہ سے با ند ھ لیں۔
ٹماٹر اور پیاز کو بوائل کرکے اسکا پیسٹ بنا لیں،اب ایک پین میں تیل ڈالیں اورپھر اسمیں 1کھانے کاچمچ ادرک لہسن پیسٹ شامل کرکے فرائی کریں۔
پھر اس میں ٹماٹر اور پیاز کا پیسٹ باقی بچی ہوئی لا ل مر چ، 1/2چائے کاچمچہ ہلدی پاؤڈر2/1چائے کاچمچہ گرم مصا لحہ پاؤڈر، املی کا پیسٹ اورنمک شامل کرکے مکس کریں اور بھون لیں۔
گریوی گاڑھی ہونے لگے تو اس میں کر یلے اور ہری مرچیں ڈا ل کر ڈ ھکن ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکا ئیں کریلے پک جائیں تو ڈش آئوٹ کرلیںاورہرادھنیا سے گارنیشنگ کرکے سرو کریں۔
یہ پڑھیں:چکن ملائی بوٹی
Catch all the صحت News, کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












