اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پیاز کے پیارے پیارے فائدے

30 ستمبر, 2023 19:01

پیاز کھانے کے صحت پر بے شمار فوائد مرتب ہوتے ہیں، زمین کے اندر اُگنے والی اس سبزی، پیاز کے ماہرین کی جانب سے نا صرف طب بلکہ سائنسی اعتبار سے بھی متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں، ان فوائد میں سر فہر ست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن رہنا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پیاز میں وٹامن بی9 پائے جانے کے سبب یہ حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے جبکہ وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بہتر بناتی ہے اور اس میں موجود انسانی جسم کے لیے بنیادی منرل پوٹاشیم کے سبب بلڈ پریشر متوازن اور دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔

 

پیازکے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:

 

 

گرمی کی شدت سے بچاتاہے :

 

موسم گرما میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پیاز کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس پایا جانے والا کیمائی کمپاؤنڈ ’کوئیرسٹن‘ ٹھنڈک کا احساس جگاتا ہے اور لو سے بچاؤ ممکن بناتا ہے۔

گرمیوں میں پیاز کو سلاد کے طور پر کچا کھایا جاسکتا ہے، ذائقہ بڑھانے کے لیے کچے پیاز پر لیموں، چاٹ مسالہ اور نمک چھڑک لیں۔

 

اینٹی بیکٹیریل غذا :

 

غذائی ماہرین کے مطابق فاسفورس، منرلز اور وٹامنز سے بھر پور سبزی پیاز میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے ناصرف صحت بلکہ جلد اور بالوں پر بھی حران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پیاز کا استعمال متعدد وائرل اور انفیکشنز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 

اس بارے میں جانئے : زیادہ چائے پینےکے نقصانات

 

بلڈ پریشر کیلئے مفید:

 

غذائی ماہرین کے مطابق پیاز بلڈ پریشر کے لیے مفید غذا ہے جسے بطور سلاد روٹین میں ضرور شامل رکھنا چاہیے، اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک پائے جانے کے نتیجے میں کولیسٹرول کی سطح بھی کنٹرول رہتی ہے جس سے دل کی صحت کو فروغ ملتا ہے۔

 

بالوں کو صحت مند بناتا ہے:

 

روزانہ کی بنیاد پر پیاز کا استعمال بالوں کی صحت بڑھاتا ہے جبکہ اگر اس کا رس نکال کر بالوں پر لگا لیا جائے تو یہ ایک بہترین ٹانک ثابت ہوتا ہے جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط اور نئے بالوں کی افزائش بھی ہوتا ہے۔

پیاز کے مختلف طریقوں سے استعمال جھرتے بالوں کا شرطیہ علاج ہے۔

 

نوٹ : اس بارے میں اپنےمعالج سے ضرور مشورہ کیجئے۔

 

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔