جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

ٹماٹر اور اس کے حیرت انگیز فوائد

22 نومبر, 2023 14:20

ٹماٹر کھانے کو ذائقہ بخشنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے بغیر مزیدار کھانا بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا۔

کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹماٹر صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فوائد ہیں جن میں امراضِ قلب سے بچاؤ، جلد اور بالوں کے لیے بہترین جب کہ یہ کینسر جیسے مرض کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ٹماٹر کے ایسے فوائد بتاتے ہیں جو اس سے پہلے شاید ہی آپ جانتے ہوں۔

 

دل کی صحت کیلیے بہترین

 

ٹماٹر میں لائیکوپین اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دل اور فالج کے دورے سے بچاتا ہے اور اس کے خطرات کم کرتا ہے۔

 

بینائی کے لیے معاون

 

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ٹماٹر میں لیوٹین اور بیٹا کیروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ آنکھوں کے لیے بھی معاون چابت ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں کینو کے استعمال سے بالوں کے مسائل کا حل

 

ذیابیطس کے مرض میں معاون

 

ٹماٹر میں لائیکوپین، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیئم، وٹامن سی، فلیونوائڈز، فولیٹ اور وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور ٹماٹر کا استعمال کرنے سے انسان ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

 

کینسر سے بچاؤ

 

ماہرینِ صحت کے مطابق ٹماٹر یا ٹماٹر سے بنی غذا کا استعمال کرنے سے پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور معدے کے کینسر سے بچا سکتا ہے۔

 

جلد کے لیے مفید

 

 

ٹماٹر کو جلد پر استعمال کرنے سے جلد چمکدار ہوتی ہے جب کہ اس میں موجود لائیکوپین دھوپ سے جھلسنے والی جلد کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔