چکن شوارما

اجزاء:
چکن(بون لیس) 300 گرام
دہی 1/2 پیالی
سرکہ 2 کھانے کے چمچے
باربی کیو مصا لحہ 2 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچہ
کالی مرچ کٹی ہوئی 1 چائے کاچمچہ
لہسن 2 جوے
نمک حسبِ ذائقہ
فلنگ کیلئے:
مرچوں کا اچا ر 1کپ
اچاری کھیرا 1/2 پیالی
پیٹا بریڈ 4 عدد
کھیرا 1 عدد
پیاز 1 عدد
ٹماٹر 1 عدد
سلاد کا پتہ 3 سے4 عدد
ہرے، کالے زیتون (سلائس) 1کپ
زیتون کا تیل 2 – 3 کھانے کے چمچے
ترکیب
چکن بنانے کیلئے:
چکن کے پیسز کو با ریک سلا ئسز میں کا ٹ لیں ایک پین میں تیل ڈا لیں اوراس میں چکن کے سلا ئسز اور لہسن شا مل کر یں اور اچھی طرح سے فرائی کرلیں۔
اب اس میں دہی، سرکہ، لیموں کا رس، نمک اور تکہ مصا لحہ ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں اور خشک کرلیں ایک پلیٹ میں نکا ل کر ٹھنڈا کرلیں چکن تیار ہے ۔
سلا د بنانے کا طر یقہ:
ٹماٹر اور کھیروں کے پتلے سلا ئس کاٹ لیں سلا د کے پتوں کو باریک سلا ئس میں کاٹ لیں اور اسے ایک بڑے باؤل میں نکا ل لیں پھر اس میں ٹماٹر، کھیرا اور سلا د کے پتے شامل کر لیں۔
اب اس میں زیتون کا تیل ڈالیں اورمرچوں اور کھیرے کا اچا ر شامل کرلیں سلاد تیا ر ہے ۔
پیٹا فلنگ:
ایک پین لیں اور اس میں پیٹا بر یڈ کو ہلکا سا سینک لیں پھر اسکا پوکٹ کھو لیں اس میں چکن کا آمیزہ، سوس، زیتون کے سلا ئسزاور سلا د شامل کر لیں۔
یہ پڑھیں:مزیدار قیمہ بریانی
Catch all the صحت News, کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












