روزے کی حالت میں سر درد ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

روزے کی حالت میں سر درد ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ بیشتر افراد کو روزے کی حالت میں سر درد کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
نیند کی کمی
روزے کے معمولات میں اکثر افراد کو نیند کی کمی کا سامنا رہتا ہے کیونکہ سحری کے لیے رات گئے اٹھنا ہوتا ہے۔
اسی طرح خاص طور پر جنہیں تعلیم اور کام کی وجہ سے سحری کے بعد سونے کا موقع نہیں مل پاتا انہیں بھی سردر کی شکایت کا سامنا رہتا ہے۔
لو بلڈ پریشر
جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے انہیں روزہ رکھنے کے سبب لو بلڈ پریشر کا سامنا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ سر درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کیفین کی کمی
عموماً لوگ کیفین پر مشتمل اشیا مثلاً چائے، کافی یا تمباکو نوشی کے عادی ہوتے ہیں اور جب روزے کی حالت میں ان چیزوں کا استعمال نہ ہوسکے تو کیفین کی کمی کے سبب سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔
جسم میں پانی کی کمی
جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے نمکیات کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس سے سر درد شروع ہو سکتا ہے۔
سر درد کا علاج اور حل
روزے کی حالت میں ہونے والے سر درد کے لیے سحر و افطار میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
روزے کی حالت میں سر درد سے کیسے نجات پائیں؟
سر درد کا تعلق انسان کے اعصاب سے ہوتا ہے، روزے کی حالت میں اعصاب کو آرام پہنچانے سے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے، اس لیے سر درد کی صورت میں آرام سے لیٹ جائيں، آنکھیں بند کر لیں اور کو شش کریں کہ خود کو پرسکون رکھیں۔
اسکرین سے دور رہیں
سر درد کی صورت میں کمپیوٹر، موبائل یا ٹی وی اسکرین کے سامنے وقت گزارنے سے پرہیز کریں۔
نیم گرم پانی سے نہالیں
جب نیم گرم پانی سر سے جسم کے تمام حصوں پر بہایا جاتا ہے تو اس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے انسان تازگی محسوس کرتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












