رمضان میں ورزش کو کس طرح معمول بنایا جائے؟

رمضان میں ورزش کو کس طرح معمول بنایا جائے؟
رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں کوئی بھی شخص ورزش کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس ماہ میں بھی ورزش کو معمول بنایا جائے؟ اگر ہاں؟ تو آئیے ہم آپکی اس مشکل کا آسان سا حل بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افطار سے پہلے ہلکی چہل قدمی کریں جبکہ افطار کے بعد مشکل ورزش بھی کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ ورزش افطار کے بعد خاص طور پر سحری سے کچھ پہلے کی جائے۔
ورزش کرتے وقت کن باتوں کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے؟
ورزش کرتے وقت ذیل میں بتائی گئی باتوں کو ذہن میں ضرور رکھیں۔
30 سے 50 منٹ کی ورزش کریں۔
کیلوریز کو جلانے کے لیے واک یا سائیکلنگ کریں اور جسم کو بنانے کے لیے میٹ ایکسرسائز یا پش اپ کر سکتے ہیں۔
افطار اور سحر کے درمیان زیادہ مقدار میں پانی پیئیں۔
الیکٹرولائٹ کی مقدار کو بڑھانے کے لیے ناریل کا پانی یا سمندری نمک کے ساتھ پانی پیئیں۔ جو دل، نروز اور پٹھوں کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔
ہیوی ویٹ لفٹنگ نہ کریں۔
اگر ورزش کرنے سے کمزوری محسوس کریں تو اسے ترک کردیں۔
زیادہ تلی ہوئی غذا نہیں کھائیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












