خالی پیٹ کیلا کھانا فائدے مند یا نقصان دہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا

Is eating bananas on an empty stomach beneficial or harmful? Experts have issued a warning
کیلا ایک عام مگر بہت زیادہ استعمال ہونے والا پھل ہے جو ہر عمر کے افراد شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ پھل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور فوری توانائی فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
تاہم ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ اسے خالی پیٹ کھانے کے کچھ منفی اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ کیلے میں قدرتی شکر جیسے گلوکوز، فریکٹوز اور سوکروز موجود ہوتے ہیں جو جسم کو فوری توانائی دیتے ہیں۔ لیکن یہی شکر بلڈ شوگر کو اچانک بڑھا کر کچھ دیر بعد تیزی سے کم بھی کر سکتی ہے۔ اس صورت میں انسان کو کمزوری، تھکن اور بھوک محسوس ہو سکتی ہے۔
طبی ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ خالی معدے پر کیلا کھانے سے بعض افراد کو تیزابیت اور بدہضمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے معدے کے مسائل میں مبتلا ہوں، ان میں گیس، اپھارہ یا متلی کی شکایت بڑھ سکتی ہے۔
اس کے علاوہ کیلے میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم کی زیادہ مقدار بعض صورتوں میں جسم پر اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کو گردوں کے مسائل ہوں، انہیں زیادہ مقدار میں کیلا کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں منرلز کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔
ماہرینِ صحت مشورہ دیتے ہیں کہ کیلا ضرور کھایا جائے لیکن خالی پیٹ اکیلا نہیں۔ اسے دہی، خشک میوہ جات یا دیگر صحت بخش غذاؤں کے ساتھ کھانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایک وقت میں ایک کیلا کافی سمجھا جاتا ہے جبکہ دودھ یا آئس کریم کے ساتھ زیادہ مقدار میں استعمال ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
مجموعی طور پر کیلا ایک مفید پھل ہے، مگر اسے صحیح طریقے اور مناسب مقدار میں کھانے سے ہی اس کے مکمل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












