کن غذاؤں کے استعمال سے آپ ہیٹ اسٹروک سے بچ سکتے ہیں؟ جانیے

Which foods can help you avoid heat stroke? Find out
ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد ماہرینِ صحت نے ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ صورتحال خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعت رکھنے والے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ماہرِ غذائیت حنا انیس کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران طرزِ زندگی میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث جسم پر اضافی دباؤ پڑتا ہے، اس لیے روزمرہ معمولات میں احتیاط اختیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ دوپہر کے وقت سورج کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس دوران باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ گھروں میں رہنے والوں کو بھی ٹھنڈی جگہ پر رہنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ جسم زیادہ گرم نہ ہو۔
ماہرِ غذائیت نے کہا کہ گرمیوں میں پانی والی غذاؤں کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ قدرتی طور پر دستیاب پھل اور سبزیاں جسم کو ٹھنڈک اور توانائی فراہم کرتی ہیں۔ ان میں تربوز، خربوزہ، کھیرا، ٹماٹر اور سبز پتوں والی سبزیاں شامل ہیں۔ ان اشیاء کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھل کھانے کا بہترین وقت کھانوں کے درمیان ہوتا ہے۔ مثلاً ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے درمیان یا دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان پھل کھانا زیادہ مفید ہے۔
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے حنا انیس نے کہا کہ شہری کوشش کریں کہ زیادہ وقت گھر یا ٹھنڈی جگہ پر گزاریں۔ اگر باہر جانا ضروری ہو تو ہلکے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔ ساتھ ہی ہر وقت پانی ساتھ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں کے جوس اور پانی سے بھرپور غذائیں استعمال کی جائیں تاکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو۔ شدید گرمی میں یہ احتیاطی تدابیر صحت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












