بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

پنجاب میں کریپ بنڈیج کے مخصوص بیچ کے استعمال پر پابندی

08 ستمبر, 2026 09:30

پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جراحی میں استعمال ہونے والی کریپ بنڈیج کے مخصوص بیچ کے استعمال اور فراہمی کو روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں متعلقہ مصنوعات کی دستیابی رکھنے والے ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو فوری طور پر اس کی ڈسپنسیشن روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہدایت کے مطابق متعلقہ کاروباری اداروں کو اپنے علاقے کے ڈرگ انسپکٹرز کو موجودہ انوینٹری اور مصنوعات کی کھپت سے متعلق ریکارڈ سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔

اتھارٹی نے الرٹ میں متاثرہ مصنوعات کے مخصوص بیچز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہیں مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز، ریٹیلرز یا جانوروں کے اداروں کے پاس متعلقہ مصنوعات کے متاثرہ بیچز موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔

اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ کارروائی پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ متاثرہ بیچ کی مزید فراہمی اور استعمال کو روکا جاسکے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔