صدر مملکت عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دی۔
عارف علوی نے پیٹرولیم (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترمیم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ صدر نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دے دی، بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنا ہے۔
صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









