پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کیس؛ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا

04 اگست, 2023 19:18

اسلام آباد: برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کے کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ساڑھے 11 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلق ریکارڈ اور دستاویزات ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت دے کر تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی پر بطور وزیر اعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز منتقل کیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔