پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج، اسلام آباد پولیس نے تفتیش کیلئے کل طلب کرلیا

04 اگست, 2023 19:24

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے ہیں جس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش کیلئے کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل 2 بجے طلب کیا گیا ہے، تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دونوں مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، پولیس کی تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مؤقف پیش کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی منتقلی کیس؛ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر میں پیش ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی اپنی صفائی کیلئے ثبوت بھی ہمراہ لاسکتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔