پاکستان میں مارے جانیوالے افغان خوارج کی لاش طالبان نے وصول کر لی

پاکستان میں مارے جانیوالے افغان خوارج کی لاش طالبان نے وصول کر لی
افغان طالبان نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری کو مارے جانے والے افغان خوارج کی لاش وصول کر لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی جانب سے 6 فروری 2025 کو آپریشن کے دوران مارے جانیوالے افغان خوارج کی لاش طالبان نے وصول کر لی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا۔
اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشت گرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغان شہری پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں:فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری مارا گیا
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا تھا۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق ہلاک افغان دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی افغان عبوری حکومت کی فتنہ الخوراج کیساتھ ملی بھگت کا واضح اقرار ہے، لاشیں وصول کرنا حکومت پاکستان کے افغان حکومت پر موثر دباؤ کا نتیجہ ہے۔
دفاعی ماہرین نے مزید بتایا کہ ایک جانب افغان عبوری حکومت فتنہ الخوراج کی کسی بھی طرح کی مدد سے انکاری ہے دوسری جانب لاشوں کی وصولی نے ان کے جھوٹ کی قلعی کھول دی ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوہرا معیار واضح کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایک ملیشیا کی طرز پر کام کرتی ہے، یہ ثابت ہو چکاکہ افغان عبوری حکومت پاکستان میں براہ راست دہشتگردی میں ملوث ہے۔
ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے میں افغان عوام کو سمجھنا ہوگا کہ وہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں سے ہوشیار رہیں، یہ دہشتگرد گروہ افغان شہریوں کو مختلف قسم کا لالچ دیکرمیں پاکستان میں دہشتگردی پر مجبور کرتے ہیں۔
فتنہ الخوارج اور افغان عبوری حکومت کے گٹھ جوڑ سے افغان عوام کو سمجھنا ہوگا کہ وہ ان کیلئے نہیں بلکہ اپنے مذموم مقاصد پر کام کررہے ہیں، وہ افغان دہشتگرد جو بچ کر واپس آئے ہیں انہوں نے افغان عبوری حکومت اور فتنہ الخوارج کے منفی رویے کو آشکار کردیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوراج شریعت کا لبادہ اوڑھ کر منشیات کی سمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہے، فتنہ الخوراج کی حقیقت واضح ہونے کے بعد بہت سے افغان اب ان سے کنارہ کش اور بدظن ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف آپریشنز میں اب تک بڑی تعداد میں افغان دہشتگرد ہلاک کئے جانے چکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








