جمعرات، 2-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، کراچی میں 25 شہری زخمی

01 جنوری, 2026 08:40

نئے سال کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں بچیاں اور خواتین بھی شامل ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 56 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی اور دیگر علاقوں میں فائرنگ کے باعث شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ حیدرآباد میں سال نو کی خوشی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ نواب شاہ میں بھی 2 شہری فائرنگ کی زد میں آ گئے۔

پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، کیونکہ یہ عمل قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔