جمعرات، 2-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

01 جنوری, 2026 11:50

بیرون ملک روزگار کے حصول کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے۔

 بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال 2026 کے آغاز سے بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے ایک لازمی شرط نافذ ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2026 سے یورپی ممالک کے لیے اور یکم فروری 2026 سے خلیجی ممالک جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین اور کویت شامل ہیں، کے لیے لازمی سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن کی شرط عائد کی گئی ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک جانے والے پاکستانی نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملازمت کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔

اب وہ تمام پاکستانی جو اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے یا براہِ راست ان ممالک میں کام کرنے کے لیے جا رہے ہیں، انہیں پروٹیکٹوریٹ آف ایمیگرنٹس میں رجسٹریشن سے پہلے یہ سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ اس سرٹیفکیشن کے لیے صرف او آئی سی کا PakSoftSkills یا متعلقہ پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیورو آف امیگریشن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت پر سرٹیفکیشن مکمل کریں تاکہ ویزا اور روزگار کی درخواست میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ سرٹیفکیشن میں مواصلاتی مہارت، ٹیم ورک، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ رویے جیسے اہم پہلو شامل ہیں، جو بین الاقوامی مارکیٹ میں کامیابی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔