جمعرات، 2-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

گلوبل اکنامک گیلپ سروے، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

01 جنوری, 2026 11:27

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اقتصادی خوشحالی اور امن کے حوالے سے بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے نکل کر نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد عوام 2026 کے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جب کہ بھارت میں یہ شرح صرف 39 فیصد ہے۔ عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستان میں یہ رجحان کافی بلند ہے، جو صرف 24 فیصد ہے۔ اقتصادی خوشحالی کے حوالے سے بھی 53 فیصد پاکستانی نئے سال کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔

امن کے معاملے میں بھی پاکستانی عوام کا اعتماد بلند ہے؛ 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، جبکہ بھارت میں یہ شرح محض 26 فیصد رہی۔ یہ پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ امید کی سطح ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان نے تین اہم پیمانوں — مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع — میں عالمی سطح پر اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان میں سے دو میں بھارت پر برتری حاصل کی۔

غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید نظر آتے ہیں، جبکہ گلوبل اکنامک گیلپ سروے معاشی ترقی اور عالمی امن کے بارے میں پاکستان کی صورتحال کو عالمی اور علاقائی ہم منصبوں کے مقابلے میں بہتر انداز میں پیش کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔