شناختی کارڈ ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل حل ہوگئی؛ نادرا کا اہم اعلان

Now you can get a Union Council birth certificate from home!
نادرا نے بزرگ شہریوں اور طبی مسائل کے شکار افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کروا دی ہے۔
اب فنگر پرنٹس کی تصدیق میں پیش آنے والی مشکلات ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔ نادرا نے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیق کا نظام شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں شہریوں کو آسانی ملے گی۔
بائیومیٹرک کی تعریف کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ اب فنگر پرنٹس کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت بھی بائیومیٹرک تصدیق میں شامل ہو گی۔ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق 20 جنوری سے ملک بھر کے نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ شہری ضرورت کے وقت معمولی فیس ادا کر کے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جن کے فنگر پرنٹس عمر یا بیماری کے باعث مشین پر واضح نہیں آتے۔
اگر کسی شہری کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہو سکے تو وہ قریبی نادرا رجسٹریشن مرکز سے رجوع کرے گا۔ چہرے کی شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد نادرا ایک خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ اس سرٹیفکیٹ پر شہری کی تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، ایک منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور کیو آر کوڈ شامل ہوگا۔ نادرا کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ سات دن تک قابل استعمال ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









