پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

Pakistan and India exchange lists of nuclear installations
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ ہوا، ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی ہے، فہرست اسلام آباد میں بھارتی حکام کے حوالے کیں، معاہدے کے تحت سال میں 2 بار ان فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پر امن حل چاہتا ہے، وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دوطرفہ تعلقات اور تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، صدر یو اے ای نے حال ہی میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، وزیر اعظم اور صدر یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکرایاز صادق نے سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم کی نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ خالدہ ضیا کے بیٹے اور بیٹی سے تعزیت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے صومالی لینڈ کو الگ ملک تسلیم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









