بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

01 جنوری, 2026 12:04

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری کے امکانات ہیں۔ اس دوران شہریوں کو سردی اور برفباری سے متعلق حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ اور نارووال کے چند علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو اور مری میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ سکتے ہیں، خاص طور پر بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں۔ شہری اور ڈرائیور اپنی حفاظت کے لیے اضافی احتیاط کریں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں زیادہ تر علاقے سرد اور خشک رہیں گے۔ مری اور گرد و نواح میں برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور عوام کو موٹر گاڑیوں میں سفر کرتے وقت احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔