ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

مریم نواز نے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں کس مشہور ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کیا؟ نام سامنے آگیا

17 جنوری, 2026 13:38

جمعہ کو لاہور میں شریف خاندان کے گھر پر جنید صفدر کی دوسری شادی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب خاص طور پر اعلیٰ سطحی مہمانوں اور قریبی خاندان کے افراد کے لیے رکھی گئی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کی مہندی کے موقع پر مہمانوں کی میزبانی کی اور تقریب کو شاندار انداز میں ترتیب دیا۔

 تقریب کے مناظر میں مریم نواز کو روایتی اور نفیس لباس میں دیکھا گیا۔ انہوں نے سنہری کام کے ساتھ مَسٹَرڈ پیلا رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا، جسے معروف ڈیزائنر نومی انصاری نے ڈیزائن کیا تھا۔ لباس میں روایتی کام اور اس کے ساتھ ایک خوبصورت بارڈر والا دوپٹہ بھی موجود تھا۔

یہ لباس جنوبی ایشیائی روایت کے مطابق شادی سے پہلے کی تقریبات جیسے کہ مہندی کے لیے بہت مقبول ہے، اور یہ پاکستانی اور بھارتی ثقافت میں یکساں طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

شادی کی تقریبات جاری رہیں گی اور بارات 17 جنوری جبکہ ولیمہ 18 جنوری 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔