سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بُری خبر آ گئی

سولر پینلز کی قیمتوں سے متعلق بُری خبر آ گئی
ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے سولر انرجی کے صارفین کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 585، 645 اور 720 واٹ کے درآمدی چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطاً پانچ ہزار روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16–17 ہزار سے بڑھ کر 20–21 ہزار، 645 واٹ کے پینل کی قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 24–25 ہزار اور 720 واٹ کے پینل کی قیمت 30–35 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر چاندی اور تانبے کی قیمت میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صارفین کے لیے یہ اضافہ بجٹ پر اضافی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے اور سولر پینلز کے لیے سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے دوبارہ دیکھنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










