وزیراعظم کا کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے واقعے پر اظہار افسوس، جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کی ہدایت

وزیراعظم کا کراچی کے گل پلازہ میں آگ کے واقعے پر اظہار افسوس، جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اقدامات کی ہدایت
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
انہوں نے ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ اداروں کو مل جل کر کام کرنے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 20 سے زائد فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکل ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










