بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 دہشتگرد جہنم واصل

Balochistan: Security Forces Conduct 2 Operations, 15 Terrorists Eliminated
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 کارروائیوں کے دوران 15 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے، بسیمہ میں کارروائی کے دوران 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










