بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

ورلڈ کپ گانے سے شائقین مایوس، علی ظفر سے گانا بنانے کی درخواست

21 ستمبر, 2023 15:02

ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل گانے سے مایوس شائقین نے علی ظفر سے نیا گانا بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز ’’دل جشن بولے‘‘ کے عنوان سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا جاری کیا تھا جو شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مداح نے علی ظفر سے فرمائش کی کہ ’ہمیں آپ کی آواز میں گانے کی ضرورت ہے‘۔

مداح کی اس فرمائش پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے، ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پرفیشنل افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں، کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر مزہ نہیں آیا تو بھائی حاضر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا

خیال رہے کہ گلوکار علی ظفر ملک کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ کے لیے کئی ترانے بنا چکے ہیں۔

علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے لیے پی ایس ایل کا پہلا ترانہ “اب کھیل کے دکھا،” کمپوز اور پرفارم کیا تھا جس کے بعد 2017 میں انہوں نے پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے “اب کھیل جمے گا” کے عنوان سے گانا بنایا تھا جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں ہوگا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔