کینیڈا کے جنگلات کی آگ کا دھواں نیویارک کے ورلڈ کپ اسٹیڈیم پر چھا گیا، میچ میں خلل کا خدشہ

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا زہریلا دھواں نیویارک کے ورلڈ کپ فائنل اسٹیڈیم پر چھا گیا، جس سے اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے فائنل میچ میں خلل کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
کینیڈا کے جنگلات میں بھڑکنے والی ہولناک آگ کا زہریلا دھواں ہوا کے دوش پر بہتا ہوا امریکی ریاست نیویارک اور گردونواح کے علاقوں پر بری طرح چھا گیا ہے، جس کے باعث مقامی حکومت نے ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اتوار کو نیویارک کے اوپن ایئر اسٹیڈیم میں فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ شیڈول ہے، جہاں ارجنٹینا اور اسپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تاہم اسٹیڈیم کے اوپر آلودہ فضا اور زہریلی دھند کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بچپن میں میسی کی گود میں کھیلنے والے لامین یمال اب ورلڈ کپ فائنل میں ان کا ہی مقابلہ کریں گے
ماہرین صحت اور پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر ون گپتا نے خبردار کیا ہے کہ گندی ہوا اور تپتی گرمی کا یہ گٹھ جوڑ کھلاڑیوں کے دل اور نظام تنفس پر شدید دباؤ ڈال سکتا ہے، اس لیے میچ کے دوران پینے کے پانی کے متعدد وقفے لازمی ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کمزور قوت مدافعت والے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیڈیم جانے کے بجائے اپنے ٹکٹ فروخت کر دیں اور گھر پر میچ دیکھیں۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے بھی عوام سے غیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والی تیز بارش اور اتوار کی صبح آنے والی ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے دھواں اور زہریلی دھند فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے صاف ہو جائے گی، جس سے 80 ہزار اسٹیڈیم کے تماشائیوں اور سینٹرل پارک میں جمع ہونے والے 50 ہزار شائقین کو بڑی راحت ملے گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












