بچپن میں میسی کی گود میں کھیلنے والے لامین یمال اب ورلڈ کپ فائنل میں ان کا ہی مقابلہ کریں گے

ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، جہاں لیونل میسی کا مقابلہ ان کے بچپن کے مداح اور ہسپانوی اسٹار لامین یمال سے ہوگا۔
دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اتوار کے روز اس کا مقابلہ یورپی چیمپیئن اسپین سے ہوگا۔
اس فائنل کی سب سے خوبصورت اور جذباتی کہانی ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اور ہسپانوی اسٹار لامین یمال کے گرد گھومتی ہے، جو پہلی بار فٹ بال کے میدان میں ایک دوسرے کے خلاف فائنل کھیلیں گے۔
ان دونوں اسٹارز کی پہلی ملاقات لگ بھگ 19 سال قبل 2007 میں اس وقت ہوئی تھی، جب لامین یمال صرف چند ماہ کے بچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس کے خلاف اسپین کی جیت پر میڈرڈ میں شاندار جشن، لاکھوں افراد سڑکوں پر آگئے
اس وقت ہسپانوی اخبار ‘ڈیاریو سپورٹ’ نے یونیسیف کے تعاون سے ایک فلاحی کیلنڈر کے لیے بارسلونا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بچوں کے فوٹو شوٹ کا اہتمام کیا تھا۔
اس فوٹو شوٹ کے لیے ہونے والی قرعہ اندازی میں لامین یمال کے غریب خاندان کا نام نکل آیا۔ بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ کیمپ نو میں ہونے والے اس شوٹ میں اس وقت کے 20 سالہ نوجوان لیونل میسی نے ننھے یمال کو گود میں اٹھایا، انہیں ایک چھوٹے سے ٹب میں نہلایا اور ان کے ساتھ یادگار تصاویر بنوائیں۔
اس وقت فوٹوگرافر خوان مونفورٹ کے مطابق میسی بہت شرمیلے تھے اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ بچے کو گود میں کیسے پکڑیں، لیکن اب یہ تصاویر دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہیں۔
لامین یمال نے صرف 15 سال 9 ماہ اور 16 دن کی عمر میں بارسلونا کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اسپین کو یورو 2024 کا چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، اور اب اتوار کو وہ اپنے بچپن کے اسی ہیرو کے خلاف ورلڈ کپ کی ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












