فرانسیسی کپتان ایمباپے دنیا کے سب سے زیادہ گول کرنے والے اسٹرائیکر بن گئے

فرانس کے کپتان کائلان ایمباپے نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا 22 ویں گول اسکور کر کے دنیا کے بہترین اسٹرائیکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
فرانس کے 27 سالہ کپتان کائلان ایمباپے نے انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا 22 ویں گول کر کے اب تک کا سب سے بڑا اسکورنگ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
اس تاریخی کارکردگی نے انہیں دنیا کے بہترین اور سب سے خطرناک اسٹرائیکر بنا دیا ہے۔ دوسرے ہاف میں کپتان کائلان ایمباپے نے فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کی اور 48 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ارجنٹائن کے لیونل میسی کا ایک ورلڈ کپ میں 21 گول کا ریکارڈ برابر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بوکایو ساکا کی شاندار ہیٹ ٹرک، انگلینڈ نے فرانس کو 6-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی
ایمباپے نے شاندار کھیل جاری رکھتے ہوئے 66 ویں منٹ میں میچ کا اپنا دوسرا گول کیا، جس کے ساتھ ہی وہ 22 گولز کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے گول اسکورر اور موجودہ ٹورنامنٹ میں 10 گول کے ساتھ سرفہرست کھلاڑی بن گئے۔
وہ اب گولڈن بوٹ ایوارڈ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، جس کے لیے اتوار کو فائنل میچ میں اسپین کے خلاف میدان میں اترنے والے 39 سالہ ارجنٹائن کے لیونل میسی کے پاس آخری موقع ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












