بوکایو ساکا کی شاندار ہیٹ ٹرک، انگلینڈ نے فرانس کو 6-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

فٹ بال ورلڈ کپ کے تیسرے پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے بوکایو ساکا کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
میامی کی شدید گرمی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور تاریخی میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی ہے۔
دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ 2026 جیتنے کی مضبوط امیدوار تھیں مگر سیمی فائنل میں فرانس کو اسپین اور انگلینڈ کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اس میچ کے لیے انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوچل نے ہیری کین اور جوڈ بیلنگہم جبکہ فرانس کے کوچ ڈیڈیئر ڈیس چیمپس نے برادلی بارکولا اور عثمان ڈیمبیلے جیسے اسٹار کھلاڑیوں کو شروع میں باہر بٹھایا۔
میچ کے 3 ویں منٹ میں انگلینڈ کے ڈیکلان رائس نے دور سے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد ازری کونسا نے دوسرا گول کر کے اسکور 2-0 کر دیا۔
فرانس کی کمزور دفاعی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بوکایو ساکا نے تیز رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل 2 گول داغ کر ہاف ٹائم تک انگلینڈ کو 4-0 کی مضبوط برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھیں : فٹ بال سے بڑھ کر روایتی حریف کو ہرانے کا سکون، ارجنٹائن میں انگلینڈ کے خلاف فتح پر تاریخی جشن
فرانسیسی کوچ نے پہلے ہاف کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوسرے ہاف میں 4 تبدیلیاں کیں، جس کا فائدہ فوراً ہوا اور کائلان ایمباپے نے ٹورنامنٹ کا اپنا 9 ویں گول کر کے ٹیم کی پوزیشن بہتر کی اور گولڈن بوٹ کی ریس میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس کے بعد فرانس کے بارکولا نے دوسرا گول کیا جبکہ ایمباپے نے اپنا دوسرا اور ورلڈ کپ تاریخ کا ریکارڈ 22 ویں گول کر کے اسکور 4-3 کر دیا۔
فرانس کو برابر کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن مالو گسٹو کی فاؤل غلطی پر انگلینڈ کو پینلٹی ملی، جسے ساکا نے گول میں بدل کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اسکور 5-3 ہو گیا۔
عثمان ڈیمبیلے نے فرانس کے لیے 4 ویں گول کیا، لیکن آخر میں جوڈ بیلنگہم نے شاندار انفرادی کوشش سے میچ کا 10 ویں گول اسکور کر کے انگلینڈ کی فتح 6-4 سے یقینی بنا دی۔
اس گول کے ساتھ بیلنگہم ایک ہی ورلڈ کپ میں 7 گول کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے 1966 کے بعد ورلڈ کپ میں اپنی بہترین پوزیشن حاصل کر لی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












