استعمال شدہ موبائل فونز کے خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

Bad news has arrived for buyers of used mobile phones
کراچی میں استعمال شدہ درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس اور ویلیوایشن میں نمایاں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے فیصلے کے بعد مختلف معروف برانڈز کے درجنوں ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، جس سے موبائل مارکیٹ پر براہِ راست اثر پڑے گا۔
کراچی کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس میں پرانا ویلیوایشن نظام ختم کر کے رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب استعمال شدہ موبائل فونز کی قیمت کا تعین کسٹمز ویلیو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
نئے قواعد کے تحت ان موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تمام درآمد کنندگان کے لیے یہ شرط لازمی کر دی گئی ہے کہ وہ موبائل فون کی ایکٹیویشن سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ اس کے علاوہ اب وہی استعمال شدہ فون درآمد کیا جا سکے گا جو کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ کیا گیا ہو۔ یہ شرط تمام موبائل فونز پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ فون کی حالت یا ماڈل اس میں کوئی نرمی یا رعایت فراہم نہیں کرے گا۔
نئے نظام کے تحت موبائل فونز کی کیٹیگریز اور ویلیو کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔ اس سے درآمدی لاگت میں اضافہ ہوگا اور مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











