جمعہ، 24-اپریل،2026
جمعہ 1447/11/07هـ (24-04-2026م)

واٹس ایپ صارفین خبردار!! اہم خبر آگئی

24 اپریل, 2026 09:08

پنجاب میں سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد محکمہ داخلہ نے واٹس ایپ ہیکنگ اور آن لائن فراڈ کے خلاف فوری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرکاری افسران کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سائبر مجرم ہیک شدہ اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ یہ افراد افسران کے نام اور تصاویر استعمال کر کے ان کے رابطہ نمبرز پر جعلی پیغامات بھیجتے ہیں۔ ان پیغامات میں اکثر فوری مالی مدد کی درخواست کی جاتی ہے، جس سے شہری آسانی سے دھوکہ کھا جاتے ہیں۔

حکام کے مطابق فراڈیے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کر کے جعلی شناخت تیار کرتے ہیں۔ اس طریقے سے وہ خود کو قابلِ اعتبار ظاہر کرتے ہیں اور لوگوں کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے فراڈ کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام سرکاری اداروں، پولیس حکام اور فیلڈ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی سیکیورٹی بہتر بنائیں۔ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ پیغام پر فوری ردعمل دینے سے گریز کریں۔

عوام کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی بغیر تصدیق کسی کو رقم منتقل کریں۔ اگر کوئی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔