جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

آئی فون 14 مکمل سیریز کیلئے نیا پی ٹی اے ٹیکس کتنا ہے؟ بڑی خبر آگئی

30 اپریل, 2026 10:07

پاکستان میں موبائل صارفین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپریل 2026 تک آئی فون 14 سیریز کے درآمدی موبائل فونز کی رجسٹریشن پر عائد ٹیکس میں تبدیلی کر دی ہے۔ یہ نئی شرحیں اُن صارفین پر بھی لاگو ہوں گی جو اپنے موبائل فون قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر کرواتے ہیں اور اُن پر بھی جو پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرتے ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق آئی فون 14 رجسٹر کروانے والے صارفین کو شناختی کارڈ پر 30 ہزار 321 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے والوں کے لیے یہ ٹیکس 27 ہزار 860 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 اسی طرح آئی فون 14 پرو کے لیے شناختی کارڈ پر 34 ہزار 101 روپے اور پاسپورٹ پر 31 ہزار 640 روپے ٹیکس رکھا گیا ہے۔ اگر بات آئی فون 14 پرو میکس کی کی جائے تو یہ سب سے مہنگا ماڈل ہے، جس پر شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے والوں کو 48 ہزار 235 روپے جبکہ پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن پر 42 ہزار 615 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی موبائل فونز کی کسٹم ویلیو میں اضافہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت 62 مختلف ماڈلز کی قیمتوں کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ ان میں پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر مہنگے ماڈلز جیسے آئی فون 15 پرو میکس اور آئی فون 14 پرو میکس کی ویلیو میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان میں موبائل فون رجسٹریشن پر عائد ٹیکس کا تعین براہ راست پی ٹی اے نہیں کرتا۔ اس کی بنیاد ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ درآمدی قیمت ہوتی ہے، جو امریکی ڈالر میں طے کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ہر ماڈل کے لیے مختلف ٹیکس مقرر کیا جاتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔